اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو میری ماما والا منجن نہ بیچنا پڑتا ، ایمان مزاری کا شہباز گل پر زبردست حملہ ، کیا کہہ دیا ؟

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے بھانجی کہنے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو کرارا جواب دیا ہے . ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر شہباز گل کو ٹیگ کرکے حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہوتے .

’شرمندہ ہوں تم ذاتی حملے کررہی ہو‘، شیریں مزاری کی بیٹی سے سوشل میڈیا پر نوک جھونک ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، میڈیا پر بے شمار قدغنیں لگائیں اور اپوزیشن کو ہراساں کیا ان کے پاس مذہب کے پیچھے چھپنے کے سوا اور کیا راستہ رہ گیا ہے . جواب میں شہبازگل نے ایمان کو بھانجی کہتے ہوئےکہا کہ آپ ہماری بھانجی ہیں، آپ کا منجن اپنی والدہ کے اردگرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے میں بکتا ہے، آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپ کو کیا جواب دیا جائے . اس پر ایمان مزاری نےکہا کہ ان کی والدہ کے اردگرد جو لوگ ہیں وہ اُن کا انتخاب ہے، اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ میں آپ کی بھانجی ہوں ، اپنے ٹرولز کی طرح 'ماما' والا منجن مت بیچیں . . .

متعلقہ خبریں