مغوی مصور کا کڑکی عدم با زیا بی سب کیلئے پر یشانی کا باعث ہے ،گورنر بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلاشبہ مغوی بچے مصور خان کاکڑ کا مسئلہ ہم سب کیلئے تکلیف اور پریشانی کا باعث بنا ہے۔مصور کا پورا خاندان جس درد اور کرب کی کیفیت سے گزر رہا ہے مجھے اس کا خوب احساس ہے. ہم پوری یکجہتی کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں.گورنربلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ ہم مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی کا معاملہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ بھی اٹھایا جائیگا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملک امان اللہ خان مہترزئی کی قیادت میں آل پارٹیز کے نمائندوں پر مشتمل بائیس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات میں مغوی بچے کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے.اس موقع پر گورنربلوچستان نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ بچے کی محفوظ اور جلد بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔