آخری موقع، پھر نہ کہنا دیر ہوگئی! حج 2025 کیلئے درخواستوں کی فائنل تاریخ آگئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت کے مطابق حج 2025 کے لیے درخواستیں آج 17 دسمبر تک قبول کی جائیں گی ۔17 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں “پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر پروسیس کی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا کہ حج 2025 کے واجبات کی دوسری قسط 19 دسمبر سے 27 دسمبر تک مخصوص بینکوں میں جمع کرائی جائے۔
حج 2025 کے لیے درخواستیں جمع کرنے کی سہولت کے لیے پاکستان اسٹیٹ بینک نے نومبر 2024 میں 15 مخصوص بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ متعلقہ شاخوں کو اتوار کے دن بھی کھلا رکھیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ہدایات وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر دی گئی تھیں تاکہ حج 2025 کے لیے خواہش مند زائرین کی درخواستیں اور واجبات جمع کرانے میں آسانی ہو۔
اسٹیٹ بینک نے مخصوص بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ “وہ متعلقہ شاخوں کو 30 نومبر 2024 اور 1 دسمبر 2024 کو صبح 9بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلا رکھیں۔”