چیک باؤنس کیس؛ کے فور منصوبے کے ٹھیکیدار کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی فرار کی کوشش
ملزم مدعی مقدمہ سے اُدھار پیٹرول لیتا رہا، 3 کروڑ 20 لاکھ کا چیک باؤنس ہوگیا تھا
کراچی(قدرت روزنامہ)چیک باؤنس کیس میں کے فور منصوبے کے ٹھیکیدار کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں چیک باؤنس کیس میں کے فور منصوبے کے ٹھیکدار ملزم عمر بشیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم عمر بشیر کی ضمانت مسترد کردی۔
عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، جسے مدعی مقدمہ حظیفہ اور اس کے ساتھیوں نے ناکام بنا دیا۔
کیس کے مطابق ملزم مدعی مقدمہ سے اُدھار پیٹرول لیتا رہا۔ 3 کروڑ 20 لاکھ کا چیک دیا تھا، جسے مدعی نے بینک میں جمع کرایا تو وہ باؤنس ہوگیا۔
ریاض بھٹی ایڈووکیٹ کے مطابق ملیر کورٹ نے بھی ملزم کی ضمانت مسترد کردی تھی۔