طالبہ نے سکول میں دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی،حالت تشویشناک


خانیوال(قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی طالبات نے زلزلے کی جھوٹی اطلاع پر اسکول کی دوسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔اسکول ٹیچر نے بتایا کہ جہانیاں اسکول سے محلقہ روڈ پر تعمیر کا کام جاری تھا، ہیوی مشینری کی آواز اور تھرتھراہٹ سے طالبات ڈر گئیں۔
جس کے بعد بھگدڑ مچنے سے 10 سے زائد طالبات زخمی ہوئیں جہنیں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ معراج فاطمہ دختر حسن عباس شامل ہیں جن کی ٹانگ فریکچر ہوئی۔اس کے علاوہ 10 سالہ نشاء نوید دختر محمد نوید عمر کو ہیڈ انجری ہوئی، 13 سالہ زلیخا دختر حبیب الرحمٰن کی کلیوکل بون فریکچر ہوئی، 14 سالہ لائبہ کلثوم دختر عبدالرزاق کو نیم بے ہوشی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا)۔تیرہ سالہ ماہ نور نزاکت دختر نزاکت علی عمر کو ٹخنے پر چوٹ آئی، 12 سالہ منساء شوکت دختر شوکت علی عمر، 13 سالہ فائزہ رمضان دختر محمد رمضان عمر اور 13 سالہ انفال طارق دختر محمد طارق عمر کو بھی زخم آئے۔