مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی


لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مرغی کا گوشت 29 روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 403 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز گوشت 432 روپے کلو تھا۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 264 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 278 روپے کلو ہو گیا ہے۔ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 264 روپے کلو، پرچون ریٹ 278 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 400 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد مرغی کا گو شت 400 روپے کلو تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *