بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس کی لائنیں منجمد، گیس سپلائی معطل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے باعث سوئی سدرن گیس کی پائپ لائن منجمد ہوگئیں، کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ انچ قطر کی لائن پر نصب کنٹرولرز آئسنگ کے باعث منجمد ہو گئے، پائپ لائن سیٹ 130 کی بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں صبح چھ بجے سے اس پر کام کر رہی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ شہر کے حصے، نواں کلی، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت کے علاقے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *