سنجے لیلیٰ بھنسالی نے 15 سال پہلے مجھے ہیرا منڈی فلم آفر کی تھی، ماہرہ کا انکشاف

ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہیرا منڈی کیلئے وہ بھارت میں ہدایتکار سنجے سے ملی تھیں


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں مشہور ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے 15 سال قبل آفر کی گئی تھی۔
یہ انکشاف ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کیا، اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک دوست کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی میں موجود تھیں جب انہیں ہیرا منڈی آفر کی گئی۔
بھارتی فلم رئیس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کی دوست اپنی شادی کا جوڑا پسند کرنے کیلئے رضوان بیگ اور معین بیگ ڈیزائنر کے پاس موجود تھی جب وہ ایک پاکستانی اداکارہ کی تلاش سے متعلق بات کر رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ماہرہ کی دوست نے رضوان بیگ کو ماہرہ کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا جو اس وقت بطور وی جے ٹی وی پر کام کرتی تھیں، جس کے بعد ماہرہ کی سنجے لیلیٰ بھنسالی سے ملاقات کروائی گئی اور انہوں نے اداکارہ کو ہیرا منڈی میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ماہرہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے اس کے بعد تاج کا واقعہ پیش آیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے جبکہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اس وقت رنبیر کپور اور سونم کپور کی ڈیبیو فلم میں مصروف تھے۔