پاکستان
پیشگی شرائط نامنظور، گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
مانتا ہوں میری زبان زہراگلتی ہے،آپ مٹھاس تو ڈالیں،خواجہ آصف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیشگی شرائط منظور نہیں،گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ بات چیت کےلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پہلی بار پی ٹی آئی کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ۔ مانتا ہوں میری زبان زہراگلتی ہے۔ آپ مٹھاس تو ڈالیں۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ آپ نے تو سول نافرمانی کی بندوق تان رکھی ہے۔ پہلے آپ وہ کرلیں پھربات کرلیں گے۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف علی محمدخان نے کہا کہ ہم مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے۔ بانی پی ٹی آئی رہا ہو ہی جائیں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ سیاستدان کبھی گولی نہیں چلاتا۔ بات چیت کرتا ہے۔ میں پارلیمنٹ میں جمہوریت کا رونا رو رہا ہوں۔ ہمارے دورمیں جو بھی احتجاج کیلئے آیا سب سے بات کی۔