بلوچستان

آئی جی ایف سی بلوچستان کی کیچ تھیلیسیمیا سنٹرمیں مریضوں کے ساتھ ملاقات

سینٹر ضلع کیچ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)آئی جی ایف سی بلوچستان کی کیچ تھیلیسیمیا سنٹر میں مریضوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کیچ تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ کیا،کیچ تھیلیسیمیا سینٹر 2019 سے اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے،سینٹر ضلع کیچ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔
سینٹرمیں 450 مریض رجسٹرڈ ہیں،سینٹر کے ماہانہ اخراجات تقریباً 40 لاکھ روپےہیں،فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا،کورکمانڈر بلوچستان کی طرف سے 28 لاکھ روپے کا اضافی عطیہ بھی فراہم کیا گیا،عطیہ جدید الیکٹرو میڈیکل آلات کی خریداری کے لیے دیا گیا،آئی جی ایف سی نے سینٹر میں زیر علاج بچوں اور والدین سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *