پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی کا رجحان
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی کا ترجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 485پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 15 ہزار 346 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں جاری کھاتے کا سرپلس مالیت فروری 2015 (نو سال آٹھ ماہ) کی بلند ترین سطح پر رہا، نومبر میں جاری کھاتے کا توازن 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فاضل رہا، نومبر کا فاضل جاری کھاتہ فروری 2015 کے فاضل جاری کھاتے کے بعد تاریخی بلند سطح پر ہے۔
فروری 2015 میں جاری کھاتہ 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جاری کھاتہ 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، مالی سال 2023-24 کی اسی مدت میں جاری کھاتے کو ایک ارب 67 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، جاری کھاتے کے خسارے کو کم کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات نے اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10 سال میں پہلی بار نومبر2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 729 ملین امریکی ڈالر پر پہنچ جانا ملکی معیشت کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔