پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کی طلبی کے کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی استثنیٰ کی درخواست منظور اور ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 دسمبر کو بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کی تھی اور انہیں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *