شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز، ویڈیوز و تصاویر وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقبول اداکار شہریار منور صدیقی اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شہریار منور نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اس سے قبل بھی انہوں نے متعدد انٹرویوز میں اپنا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی تھی جب کہ متعدد شوبز میڈیا پیجز نے بھی یہ خبر دی تھی کہ اداکار و اداکارہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram