پاکستان میں سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مین 21 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2637 ڈالر فی اونس کا ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مین 21 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2637 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *