اس کو سرکس میں پرفارم کرنا چاہیے، راہول راج سنگھ کے ریمارکس پر عرفی جاوید نے کیا جواب دیا؟

“تمہیں جیل میں ہونا چاہیے، ہم سب پراتیوشا کو یاد کرتے ہیں۔”عرفی جاوید


ممبئی(قدرت روزنامہ)آنجہانی اداکارہ پراتیوشا بینرجی کے سابق دوست راہول راج سنگھ نے عرفی جاوید کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں “کارٹون” قرار دیا اور کہا کہ انہیں سرکس میں پرفارم کرنا چاہیے۔
انہوں نے لکھا، “یہ لڑکی ایک کارٹون ہے، یہ سرکس کے لیے زیادہ موزوں ہے۔” عرفی نے ان کے اس تبصرے کو نظر انداز کرنے سے انکار کرتے ہوئے جواب دیا، “تمہیں جیل میں ہونا چاہیے، ہم سب پراتیوشا کو یاد کرتے ہیں۔” راہول نے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد عرفی کے جواب میں کہا، تم اسے دل سے لے رہی ہو یہ ایک تعریف تھی۔ لوگ سرکس کے لیے ٹکٹ خریدتے ہیں۔”
بالیکا ودھو میں انندی کا کردار ادا کرنیوالی پراتیوشا بینرجی یکم اپریل 2016 کو انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی لاش ان کے ممبئی کے فلیٹ میں پھندا لگی ہوئی ملی تھی۔ ان کے والدین کا دعویٰ ہے کہ انہیں ان کے بوائے فرینڈ راہول راج سنگھ نے قتل کیا۔
پراتیوشا کے والد شنکر بینرجی نے کہا، “اس حادثے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے کوئی خوفناک طوفان آیا ہو اور سب کچھ لے گیا ہو۔ ہمارے پاس ایک پیسہ بھی نہیں بچا۔ ہم سب کچھ کھو چکے ہیں اور دوسرے کیس میں لڑتے ہوئے ہم اب ایک کمرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔”
پرانی محبت کے بارے میں راہول نے بتایا کہ ان کی زندگی پراتیوشا کے قتل کے الزام کے بعد کس طرح رہی۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، “کسی اور کی طرح، میں بھی خوشحال زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ میں اپنی یادوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔ کوئی بھی زندگی میں درد اور اداسی نہیں چاہتا۔ میں دو سال سے شادی شدہ ہوں لیکن ابھی بھی خاندان شروع کرنے کا صحیح وقت انتظار کر رہا ہوں۔
میرے والدین اور بیوی مجھ سے بہت امید رکھتے ہیں۔ میں انہیں خوش رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔” انہوں نے مزید کہا، “پرانی زندگی کے بعد، میری زندگی ایک ٹی وی شو کی کہانی کی طرح ہو گئی ہے اور میں ابھی بھی اپنی خوشحال زندگی کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں، لیکن اس دوران میں مضبوطی سے کھڑا ہوں اور میں نے محسوس کیا کہ میرا خاندان اور بیوی مجھے اس درد سے باہر نکلنے میں مدد کر رہے ہیں۔”