ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرما عروج پر پہنچ گیا،اسکردو میں درجہ حرارت منفی 7 ، کوئٹہ میں منفی 4 ریکارڈ ، کالام اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 3، پارا چنار اور چترال میں منفی 2 ڈگری تک گرگیا ،
پشاور میں پارہ 2 ڈگری تک جا پہنچا،کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں پارہ 10 ڈگری تک پہنچ گیا، شہر اقتدار میں خشک سردی کا راج برقرار ،شام یا رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع،صبح کے وقت موٹرویز کو دھند کے باعث مختلف مقامات سے بند کردیاگیا