کیا چین واقعی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے غریب ممالک کو قرضوں کے جال میں پھنسا رہا ہے؟ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ کوئی بھی سوچ میں پڑ جائے

لندن(قدرت روزنامہ) چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے خلاف ابتداءہی سے عالمی سطح پر ایک پراپیگنڈا مہم جاری ہے، پاک چین اقتصادی راہ داری(سی پیک) بھی اسی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔اب اس منصوبے کے متعلق ایک اور مبینہ دعویٰ منظرعام پر آ گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی سن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اپنے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے غریب ممالک کو قرضے کے جال میں پھنسا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر اپنی طاقت اور اثرورسوخ میں اضافہ کر سکے۔ اس مقصد کے لیے وہ غریب ممالک میں ایسے منصوبے تعمیر کر رہا ہے جن کا کوئی مقصد ہی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی ایشیائی اور افریقی ممالک میں چین کی طرف سے نامکمل چھوڑ دیئے گئے منصوبے موجود ہیں۔ ان میں نامکمل پل، لاوارث چھوڑ دیئے گئے ریلوے ٹریک اور آدھی تعمیر شدہ سڑکیں وغیرہ شامل ہیں۔ قازقستان میں چین کی طرف سے ایک ریلوے پراجیکٹ شروع کیا گیا مگر پھر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ اسی طرح مونٹے نیگرو میں کئی پل نامکمل کھڑے ہیں۔ سری لنکا، کینیا، لاﺅس اور دیگر کئی ممالک میں بھی چین کے نامکمل منصوبے موجود ہیں، جو شاید کبھی مکمل ہی نہیں ہوں گے، کیونکہ ان منصوبوں پر قرض کے معاملات پر سمجھوتہ نہیں ہو پایااور ان پر کام روک دیا گیا۔

پروفیسر شان بریسلین نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ”ان منصوبوں سے چین کا بظاہر مقصد ان غریب ممالک کو قرضوں میں جکڑنا ہے۔ غریب ممالک کو اس حوالے سے سوچ بچار کرنا چاہیے کہ آیا قرض کے جال میں پھنسنا اور چین پر منحصر ہو کر رہ جانا ان کے لیے بہتر ہے یا نہیں۔“

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago