عالمی امن کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، آرمی چیف کا اقوام متحدہ کے دن پر پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی امن کےلیے انسانیت کی خدمات کی ممتاز تاریخ ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کا پیغام جاری کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پرپاک فوج کی طرف سےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا ہےکہ عالمی امن کےلیے ہماراعزم قائد کے وژن کےعین مطابق ہے، پاک فوج کی امن کےلیےانسانیت کی خدمات کی ممتازتاریخ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارےغیرمتزلزل عزم کا مظہرہیں ، پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان کی عالمی امن کےلیے کوششوں کی دنیا معترف ہے،افواج پاکستان کی امن سے متعلق خدمات سرانجام دینےکی طویل تاریخ ہے، پاکستان نے30 ستمبر 1947 کواقوام متحدہ کےامن مشن میں شمولیت اختیار کی، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز1960 میں ہوا، پاکستان نےکانگومیں اقوام متحدہ کےآپریشنزمیں پہلا دستہ تعینات کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46 مشنزمیں شامل ہو چکا،امن مشنزمیں 161 جوانوں بشمول 24 افسران نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آج بھی پاکستان کے 4 ہزارافسراورجوان یواین امن مشن افواج میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم ہیں، پاکستان 19 جون 2019 میں کانگومیں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔

Recent Posts

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں…

8 mins ago

سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی…

8 mins ago

خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی،…

12 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

13 mins ago

موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد کار سوار خواتین…

16 mins ago

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت…

22 mins ago