عالمی امن کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، آرمی چیف کا اقوام متحدہ کے دن پر پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی امن کےلیے انسانیت کی خدمات کی ممتاز تاریخ ہے . تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کا پیغام جاری کر دیا ہے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پرپاک فوج کی طرف سےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے .

اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا ہےکہ عالمی امن کےلیے ہماراعزم قائد کے وژن کےعین مطابق ہے، پاک فوج کی امن کےلیےانسانیت کی خدمات کی ممتازتاریخ ہے . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارےغیرمتزلزل عزم کا مظہرہیں ، پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے . واضح رہےکہ پاکستان کی عالمی امن کےلیے کوششوں کی دنیا معترف ہے،افواج پاکستان کی امن سے متعلق خدمات سرانجام دینےکی طویل تاریخ ہے، پاکستان نے30 ستمبر 1947 کواقوام متحدہ کےامن مشن میں شمولیت اختیار کی، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز1960 میں ہوا، پاکستان نےکانگومیں اقوام متحدہ کےآپریشنزمیں پہلا دستہ تعینات کیا . ذرائع کے مطابق پاکستان 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46 مشنزمیں شامل ہو چکا،امن مشنزمیں 161 جوانوں بشمول 24 افسران نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آج بھی پاکستان کے 4 ہزارافسراورجوان یواین امن مشن افواج میں شامل ہیں . ذرائع کے مطابق پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم ہیں، پاکستان 19 جون 2019 میں کانگومیں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے . . .

متعلقہ خبریں