کراچی: سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی اچانک موت کے بعد ملکہ غمزدہ


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی “سونیا” کی اچانک موت کے بعد اس کی ساتھی ہتھنی “ملکہ” غمزدہ رہنے لگی۔
جانوروں کی بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیم فورپاز کے مطابق ہتھنی سونیا کی اچانک موت کے بعد ہتھنی “ملکہ ” میں غصے کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہے ہتھنی “سونیا” کے پوسٹ مارٹم میں شدید بیکٹیریل انفیکشن پائے گئے تھے، سونیا اور نورجہاں کی اموات غیرموزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔
فور پاز کی جانب سے ملکہ اور مدھو بالا کیلئے فوری اینٹی بائیوٹک علاج اور خون کے ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں۔
فور پاز کے مطابق مدھوبالا اور ملکہ کو سہارا دینے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں، مزید معائنے کیلئے ماہرین کی ٹیم جلد کراچی پہنچے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سفاری پارک کے ڈاٸریکٹر امجد زیدی نے بتایا کہ
کراچی: فورپاز کے ماہرین کی جانب سے ہتھنی سونیا کا آخری چیک اپ کرنے کے بعد اس وقت کہا گیا تھا کہ ہتھنی بلکل ٹھیک ہے۔
امجد زیدی نے دعویٰ کیا کہ ہتھنی سونیا کا سفاری پارک میں مکمل خیال رکھا جا رہا تھا، ہمیں سونیا کی طبیعیت خراب ہونے کا بالکل علم نہیں تھا۔