تیونس: تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 20 ہلاک


تیونس(قدرت روزنامہ)تیونس میں تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوبنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی جو افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے، کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *