پنجگور، دو راتوں سے درجہِ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر گیا


پنجگور (قدرت روزنامہ)گزشتہ دو راتوں سے درجہِ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے اور منفی 2تک پہنچ گیا ہے جس سے پانی جم کر برف میں تبدیل ہو گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ پنجگور میں نہ گیس ایندھن کی سہولیات موجود ھے اور نہ بجلی کا بہتر نظام ھے پنجگور کے لوگ اس شدید سردی میں بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پنجگور کا شمار ملک کے سرد ترین علاقوں میں ہوتا ہے مگر یہ تاحال گیس کی سہولت سے محروم ھے اس سلسلے میں رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ سے اپیل ہے کہ اس مسلہ کے حل کے لیے اقدامات کریں کیونکہ یہ وفاقی مسلہ ہے