جام کمال اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے نمبر پورے ہونے کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا اشارہ دے دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنا اختیار اپنی جماعت بی اے پی کے اراکین اور اتحادیوں کو دیا۔ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اتحادی اور بی اے پی جو بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ناراض ارکان کے ساتھ حکومت بناتی ہے تو ہم اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کیلئےتیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں لیکن اس کے بعد صوبے کو جو نقصان ہو گا اس کی ذمہ داری بی اے پی کے ناراض ارکان، پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور وفاق کے چند سمجھدار لوگوں پر آئے گی۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے اتحادیوں اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 40 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جارہاہے جبکہ وزیر اعلیٰ کو گھر بیجھنے کیلئے 33 اراکین کی ووٹ کی ضرورت ہوگئی ۔65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگئی ۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

31 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

56 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

1 hour ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

2 hours ago