کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور شمالی بلوچستان میں خون جما دینے والی شدید سردی نیزندگی مکمل مفلوج کر دی ہے جب کہ ائے روز سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا چلاجارہاہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں منفی9 کوئٹہ منفی7 قلات منفی8 پشین منفی 4 مستونگ منفی 6 تفتان 0 خضدار منفی 2 زوب منفی1 لورالائی منفی 1 پنجپائی منفی 6 تفتان منفی 1نوشکی منفی 2 نوکنڈی منفی 2 مسلم باغ منفی 6 چمن منفی 6 برشور منفی 8 قلعہ عبداللہ منفی 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا گیا جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر کی کمی اور غیر علانہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے: یو این اے: کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شدید سردی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے، چھپ کے محکمے موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سردی کی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہے گی جس میں ایک سے دو سینٹی گریڈ مزید اضافہ ہو سکتا ہے شہری سردی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہیاس شدید سردی کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی یا کم پریشر کی شکایات عام ہیں، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین، ہوٹل مالکان اور تندور چلانے والے افراد کو شدید مسائل کا سامنا ہیگیس کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈرز یا لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں، جو اضافی مالی بوجھ کا سبب بن رہا ہے۔ مزید برآں، گیس سلنڈرز کے استعمال کے دوران حادثات بھی پیش آ رہے ہیں، جن میں حالیہ دنوں میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں عوامی شکایات اور احتجاج کے باوجود گیس کمپنی اور متعلقہ حکام اس مسئلے کے حل میں ناکام نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے باوجود انہیں سہولت میسر نہیں، جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہیاس صورتحال میں عوامی حلقوں نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کریں تاکہ شدید سردی کے موسم میں عوام کو ریلیف مل سکے کے کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں کوئٹا شہر کے اکثر علاقے جن میں سریاب روڈ جوائنٹ روڈ سرکی روڈ کرنسی روڈ بلوچی سٹریٹ بروری روڈ ارباب کرم خان روڈ ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور شدید پریشر کی کمی کے سامنے کرنا پڑ رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں مستونگ اور قلات میں بھی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شدید گیس پریشر کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا رہا ہے