حنا الطاف سے شادی اور پھر طلاق کا فیصلہ کیوں کیا؟ آغاعلی نے خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا چل رہا تھا اور ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ دنیا جلد ختم ہونے والی ہے اس وقت میں بہت سے لوگوں نے شادیاں کیں اسی وجہ سے ہم نے بھی شادی کا فیصلہ کیا۔
اداکار آغا علی نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، شادی اور طلاق کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں۔ طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اللہ نے جو لکھا ہے اور جیسا لکھا ہے ویسا ہو کر رہتا ہے۔
آغا علی نے کہا کہ ان کے خیال میں شادیاں اسی لیے ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے شریک حیات کو معمولی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اور رشتے صرف ایک شخص کی کوشش سے نہیں چلتے بلکہ دوسرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔
طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں طلاق کی بات کر چکے ہیں اور اب بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ وہ اور حنا طلاق یافتہ ہیں اس بات کو ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں طلاق کےحوالے سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دوسرا شخص یہاں نہیں ہے، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ مقدر کا لکھا تھا، اسی وجہ سے ہم نے مہذب راستہ اختیار کر کے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
آغا علی نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد کسی رشتے میں بندھنا نہیں چاہتا اور نہ ہی شادی کے لیے ذہنی طور پر تیارہیں۔
خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے شادی کے تین سال بعد راہیں جدا کر لی تھیں اور پچھلے کئی ماہ سے ان کی طلاق کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *