اقراء عزیز کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔اقراء عزیز نے ان تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)


شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے جو لباس پہنا ہے وہ ان کی خوبصورتی میں چارچاند لگا رہا ہے۔اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصاویر شئیر کی تھیں۔


ان تصاویر میں اداکارہ اقراء عزیز ایک بہترین عروسی جوڑا پہنی ہوئی تھیں۔

اس سے قبل اقراء عزیز نے اپنے مختلف شوٹز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھیں۔


واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔


بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔


یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔