اقراء عزیز کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں . اقراء عزیز نے ان تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے .

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے جو لباس پہنا ہے وہ ان کی خوبصورتی میں چارچاند لگا رہا ہے . اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے . اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصاویر شئیر کی تھیں .
ان تصاویر میں اداکارہ اقراء عزیز ایک بہترین عروسی جوڑا پہنی ہوئی تھیں . اس سے قبل اقراء عزیز نے اپنے مختلف شوٹز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھیں .
واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے .
بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی .
یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے . . .

متعلقہ خبریں