دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کو جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا


تلنگانہ(قدرت روزنامہ)بھارت کی ریاست تلنگانہ میں دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کو جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا وکرم ملازمت کے سلسلے میں بنگلورو میں قیام پذیر تھا جہاں اس کی ملاقات رابعہ نامی لڑکی سے ہوئی۔
وکرم اور رابعہ کو پہلی ملاقات میں ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا اور انہوں نے 4 دسمبر کو شادی کی، لیکن دونوں کے درمیان شادی والے دن سے جھگڑا شروع ہوگیا، دولہن نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے ۔جوڑا بنگلورو چھوڑ کر حیدر آباد منتقل ہوگیا لیکن ان کے درمیان جھگڑے ختم نہ ہوسکے۔
ایک دن رابعہ نے دلبرداشتہ ہو کر زیادہ مقدار میں نیند کی گولیاں کھا لیں جس سے ان کی طبیعت بگڑنے لگی۔ وکرم نے اسے اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ملوگومنڈل کے ون ٹی مامڑی جنگل میں چھوڑ کر فرار کہیں فرار ہوگیا۔
جنگل کے اطراف رہائش پذیر افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور رابعہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے نئی نویلی دلہن کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے ان کو اطلاع دی۔چند روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے چند لمحے قبل دلہن نے دولہا کو باتھ روم میں دوستوں کے ہمراہ نشہ کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔
نئی دہلی کے علاقے صاحب آباد میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ، رشتے دار اور دوست موجود تھے۔دولہا اور دلہن نے جمالا کی تقریب مکمل کی تھی اور اب دیگر رسومات کا انتظار تھا لیکن اس دوران دولہے کے بار بار اٹھ کر باتھ روم جانے سے دلہن کو شک پیدا ہوا۔
آخری مرتبہ جب دولہا باتھ روم کا کہہ کر گیا تو کافی دیر تک واپس نہیں آیا۔ اس پر دلہن اہل خانہ کے ہمراہ اس کا پیچھا کرنے کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی۔جب یہ لوگ اسٹیج کے پیچھے پہنچے تو دیکھ کہ دولہا اپنے دوستوں کے ساتھ باتھ روم میں بیٹھ کر نشہ کر رہا ہے۔ دولہے نے دلہن کو دیکھتے ہی وضاحتیں دینا شروع کر دیں کہ اسے بار بار باتھ روم جانے کا مسئلہ ہے۔
بظاہر دولہا نشے میں دھت تھا۔ دلہن کے گھر والے اس کی حرکت پر حیران رہ گئے اور جب یہ حقیقت شادی میں شریک مہمانوں تک پہنچی تو افراتفری مچ گئی۔دلہن کے اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور دولہا کے اہل خانہ پر 10 لاکھ روپے مانگنے کا الزام بھی لگایا۔