چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کا فخر ہے،تیاریاں مکمل ہیں،محسن نقوی


دبئی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کا فخر ہے، ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ شرکاء کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ گورننگ بورڈ کو قذافی سٹیڈیم، نیشنل سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گورننگ بورڈ کو اعتماد میں لیا۔ گورننگ بورڈ کے اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پہلے دن سے پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، ای سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اصولی موقف کو سب نے سراہا ہے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کا اعزاز ہے، باتوں میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ ہم تمام ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے، پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے میدانوں پر کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کرکٹ کے خلاف ہے، کھیل کو کھیل ہی رہنا چاہیے، یہ ایک ایسا کھیل ہے جسے کروڑوں شائقین پسند کرتے ہیں۔
پاک بھارت میچز دبئی میں ہوں گے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نشریاتی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچز دبئی میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے کولمبو میں پاک بھارت میچز کرانے کی پاکستان کی تجویز کو مسترد کر دیا اور آئی سی سی نے مقامی نشریاتی اداروں کو دوسرے مقام سے آگاہ کر دیا۔
نشریاتی اداروں کے مطابق آئی سی سی نے آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچز دبئی میں ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے۔ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو دبئی میں ہوگا۔اگر بھارت سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو میچز دبئی میں ہوگا، بھارت ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچا تو میچز لاہور میں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *