ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا توتک میں تعمیر ہونے والے ڈویژنل ویئر ہائوس کا دورہ

خضدار کے علاقہ میں نئے ڈویژنل سطح کے ویئر ہاؤس سے ریلیف پہنچانے میں مذید اچھے اور بہتر انداز میں مدد مل سکے گی ‘ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی


خضدار(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے ہمراہ توتک میں تعمیر ہونے والے ڈویژنل ویئر ہائوس کا دورہ کیا ۔
یہ ویئر ہائوس پی ڈی ایم اے کے تعاون سے خضدار نیشنل ہائی وے سے متصل توتک کے علاقے میں تعمیر ہوا ہے۔ جو ریلیف کے سامان ذخیرہ کرنے کے لئے ڈویژنل مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ڈویژنل ویئر ہاؤس دورے کے موقع پر پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ ضرورت کے مطابق توتک میں بننے والے ڈویژنل ویئر ہائوس کی تعمیر حکومت بلوچستان کی جانب سے قابل ستائش اقدام ہے جس محل و وقوعہ پر یہ گودام بنایا گیا ہے ۔
وہ ہنگامی حالات میں فوری ریلیف اور امدادی کے لئے بہتر اور اچھا مرکز ثابت ہوگااور یہاں سے ایمرجنسی حالات کی صورت میں فوری طور پر ضروری سامان متعلقہ علاقوں تک پہنچایا جاسکے گا ۔ پی ڈی ایم اے ایک متحرک ادارہ ہے جو پورے بلوچستان میں ایمرجنسی فلڈ زلزلہ یا کسی ہنگامی حالات میں کوئک ریسپانس کے طور پر عوام کو ریلیف پہنچانے کی ذمہ داری نبہارہی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کاکہنا تھا خضدار کے علاقہ توتک میں قومی شاہراہ کے سنگم پر تعمیر ہونے والی نئے ڈویژنل سطح کے ویئر ہاؤس سے ریلیف پہنچانے میں مذید اچھے اور بہتر انداز میں مدد مل سکے گی اور عوام کی بحالی فوری طور پر ممکن ہوسکے گی ۔ حکومت کی جانب سے عوام کی خوشحالی اور ان کے اعتماد کی بحالی کے لئے مختلف شعبوں میں منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے توتک میں ڈویژنل ویئر ہاؤس کی تعمیر بھی ان ہی اقدامات میں سے ایک ہے ۔ اس دورے کے موقع سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس خضدار مراد گزوزئی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔