انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا

امریکی ڈالر 278 روپے10 پیسے پر آگیا۔ ڈیلرز


کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر13 پیسے تک سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے10 پیسے پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے۔ اسٹاک مارکیٹ 2671 پوائنٹس ریکور کرکے 600 پوائنٹس پلس ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس 675 پوائنٹس بڑھ کر 111745 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔