“سرجری ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ثابت ہوئی، شیرلن چوپڑا خلائی مخلوق کی مانند نظر آنے لگیں”


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکارہ شیرلن چوپڑا نے اعتراف کیا کہ سرجری کے بعد ان کا چہرہ خلائی مخلوق کی مانند نظر آنے لگا تھا۔
بھارتی میڈیا کے ایک شو میں گفتگو کے دوران شیرلن چوپڑا گزشتہ برس کروائی گئی سرجری کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال وہ ایک کاسمیٹولوجسٹ کے پاس گئی تھیں، جس نے ان کے پورے چہرے پر فلرز لگائے اور ان کی ٹھوڑی (chin) کو ایک کلومیٹر تک لمبا کر دیا۔ شیرلن نے کہا کہ یہ سرجری ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی تھی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کاسمیٹولوجسٹ نے ان کے ہونٹوں کو ٹرپل XL سائز میں بدل دیا اور جبڑے (jawline) کے دونوں طرف 110 ڈگری زاویہ دیتے ہوئے ان کے گالوں کو بھاری بنا دیا۔ شیرلن نے یہ بھی کہا کہ اس تبدیلی کے بعد وہ کسی چلتے پھرتے “جادو” کی طرح نظر آنے لگی تھیں۔
شیرلن چوپڑا نے اپنے فینز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سرجری سے جادوئی نظر نہیں آنا چاہتے، تو میک اوور سے آگے نہ بڑھیں کیونکہ اکثر یہ تبدیلیاں اچھا نتیجہ نہیں دیتیں۔