سجل نے عثمان مختار اور زنیرہ کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی نے اداکار عثمان مختار کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔سجل علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکار عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ کی مایوں کی تقریب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ماشاءاللّٰہ! بہت خوبصورت جوڑی ہے۔‘

9 2 171x300

سجل علی نے اداکار عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دونوں کو بہت سی خوشیاں اور محبت نصیب ہو۔‘

واضح رہے کہ عثمان مختار نے اس سال کے آغاز میں زنیرہ کے ساتھ اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا جبکہ حال ہی میں اس جوڑے نے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔