پاکستان21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی، پاکستان کے کامران غلام مین آف دی میچ قرار پائے۔
ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنائے جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز کی شکست دی اور اب 2024 میں جنوبی افریقا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں لگاتار شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔
پاکستان نے جنوبی افریقا میں مجموعی طور پر 7 دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی ہیں، مجموعی طور پر پاکستان جنوبی افریقا میں تین یا زیادہ مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔
آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی ہیں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا مین دس سیریز کھیلیں،1997، 2002 اور 2011 میں کامیاب رہا۔