بلوچستان کے لوگ محب وطن، مٹھی بھر عناصرصوبے میں بد امنی پھیلا رہے ہیں، جن کی سرکوبی ضروری ہے، رانا مشہود
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے مشیر برائے نوجوانان رانا مشہود ا حمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مذہبی ہم آہنگی ضروری ہے بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں یہاں کے نوجوان پڑھ لکھ کرکے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں مٹھی بھر عناصر صوبے میں بد امنی پھیلا رہے ہیں ان کی سرکوبی کے لیے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کے رہنما اس میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان امن و بھائی چارے کی فضا بحال ہو وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے بہت سے مراعات کا اعلان کریں گے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو مزید اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے موجودہ حکومت نے 10ماہ کے قلیل مدت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکال کرکے ثابت کردیا آج دنیا بھر سے وفود آکر کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خواہش مند ہیں بلوچستان کے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں کوئٹہ کے سب سے بڑے چرچ میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے علما کرام اور ان کے مذہبی رہنماوں کا مذہبی ہم آہنگی کے لیے اکھٹے ہونا خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ شب میتھوڈسٹ چرچ میںسی پی ڈی اور بی آر ایس پی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا تقریب سے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عطا الرحمان سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر ہاشم موسوی سائمن بشیرپشپ خالد سابق صوبائی وزیر خرشید روشن بروچہ نادر گل بڑیچ نصر اللہ بڑیچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے تقریب کا آغا تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد قومی ترانہ کے احترام میں تمام شرکا احتراما کھڑے ہوگئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم کے مشیر برائے نوجوانان رانامشہود نے کہا کہ علما کرام و دیگر مذاہب کے رہنماوں کا خطاب سن کر مجھے خوشی ہوئی کہ تمام مذاہب کے رہنما ملک میں امن واما ن اور بھائی چارے کے لیے کوشاں ہیں تمام مذاہب امن کا درس دیتے ہیں پاکستان مخالف قوتیں جان بوجھ کر بلوچستان میں بد امنی کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں آج میں نوجوانوں کے ایک تقریب میں شریک تھا ان کا جذبہ قابل تحسین تھا وزیرا عظم بہت جلد ملک بھر کے نوجوانوں کی طرح بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ سکالر شپس اور دیگر مراعات کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی بحرانوں کا شکار تھا وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے نہ صرف پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالا بلکہ آج دنیا بھر سے وفود پاکستان آکر سرمایہ کاری کے لیے روزانہ معاہدے ہورہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ ہم آئی ایم ایف کے بغیر بنائیں مذہبی رہنماوں کو چاہیے کہ ملک میں امن اور بھائی چارے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تقریب سے ڈاکٹر مولانا عطا الرحمان خورشید روشن بروچہ پشپ خالد آسیہ ناصر سائمن بشیر ہاشم موسوی نادر گل بڑیچ اور دیگر مقررین نے تفصیل کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا چاہیے بلوچستان کی سرزمین محبت کرنے والوں کی ہے ہمیں ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو نفرتوں کے بھیج بو کر نوجوانوں کو غلط راستے پر ڈال رہے ہیں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے امن اور بھائی چارے کے لیے ہم سب اپنا کردار ادا کریں گے