جیکب آباد، یوتھ ہاسٹل میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افغان شہری ایک ماہ سے قید، سہولیات کی فقدان
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں 10رکنی غیر ملکی خاندان ایک ماہ سے قید ، ملک بدر نہ کیا گیا ، سہولیات نہ ہونے کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے یوتھ ہاسٹل میں ایک ماہ سے دس رکنی غیر ملکی خاندان قید ہے جن میں خاتون اور معصوم بچے بھی شامل ہیں، افغان شہریوں کو بلوچستان کے راستے چمن سے افغانستان بھیجنے کے لئے روانہ کیا گیا تھا جس پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے اور معاملہ ایک ماہ سے التوا کا شکار ہے غیر ملکی شہری یوتھ ہاسٹل میں ایک ماہ سے قید ہیںجہاں انکے کھانے پینے تک کا بندوبست نہیں کیا گیا، شدید سردی میں معصوم بچے مشکلات کا شکار ہیںیوتھ ہاسٹل میں قید غیر ملکی خاندان نے سہولیات نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔