بلوچستان حکومت کا یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر بنائی گئی جعلی ویب سائٹ کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان بلو چستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر بنائی گئی جعلی ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ڈائریکٹر جنرل بی ٹیوٹا نے جعلی ویب سائٹ کے ڈومین کو بلاک کرنے کے لئے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا ۔ جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ جعلی ویب سائٹ کے ذریعے نوجوانوں سے رقم طلب کرنے کی شکایات ہیںشکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی ٹیوٹا نے کارروائی کا آغاز کردیانوجوان کسی بھی جعل سازی میں نہ آئیں ، کسی بھی معاونت کے لئے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کریں ۔