شاہ ویر جعفری رشتۂ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دُنیا بھر میں مقبول معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔چھوٹے بھائی کے بعد شاہ ویر جعفری بھی گزشتہ شب اپنی منگیتر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TEAM GROOM💃🏼🔥 (@shahveersunny)


شاہ ویر جعفری نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی دُلہن عائشہ بیگ نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے گولڈن رنگ کی جیولری پہنی۔


دوسری جانب شاہ ویر جعفری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اور اُن کی اہلیہ بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahveer (@shahveerjay)


شاہ ویر جعفری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اب شادی شدہ ہوں۔‘خوشی کے اس موقع پر شاہ ویر جعفری نے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ شاہ ویر جعفری نے گزشتہ سال دسمبر میں عائشہ بیگ سے منگنی کی تھی۔