پاکستان

تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کے نمبرز پورے ، جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دی کہ اپنے اردگرد لوگوں پر خصوصی نظر ڈالیں- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں جام کمال نے لکھا کہ طاقت اور لالچ کا جنون ،صوبائی ترقی میں نقصان مکمل طور پر پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی اور بی اے پی کی ذمہ داری ہو گی ، وفاق میں کچھ سمجھدار اور ذمہ دار لوگ ، بی اے پی (ناراض گروپ) اور چند مافیا ہوں گے-

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن اور ناراض اراکین نے نمبرز پورے کر لیے 65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگئی ۔

ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 40 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جارہاہے جبکہ وزیر اعلیٰ کو گھر بھیجنے کیلئے 33 اراکین کی ووٹ کی ضرورت ہوگی ناراض اراکین کے چار لاپتہ اراکین اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے اور ائیرپورٹ سے سیدھا اسپیکراسمبلی قدوس بزنجو کے گھر پہنچ گئے۔

پی پی پی کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے وہ آج صبح اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے گھر پہنچے اور جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ لینے کااعلان کیا۔

بلوچستان کی سیاست میں اس وقت گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن نے تاحال اسپیکر قدوس بزنجو کے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج متحدہ اپوزیشن اور نارض اراکین کی جانب سے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔


جبکہ وزیر اعلیٰ جام کمال نے مستعفیٰ ہونے سے انکار کردیا ہے اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا اور اس طرح کی جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں ۔جام کمال نے ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سب مخالفین ایک ساتھ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں