بھارتی خاتونی صحافی کی ایسی حرکت کہ ویرات کوہلی برس پڑے

میلبرن (قدرت روزنامہ) بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی میلبرن ائیرپورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین پر برہم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد ویرات کوہلی فیملی کے ہمراہ میلبرن ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں کوہلی کی خاتون آسٹریلوی رپورٹر سے بحث ہوئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کوہلی نے کیمرہ مین سے بھی مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پرائیویسی کی ضرورت ہے، بچے ساتھ ہیں، اجازت کے بغیر آپ ویڈیو نہیں بناسکتے‘ ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jist (@jist.news)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پہنچنے پر کیمرہ فیملی کی طرف آتے ہی ویرات کوہلی نے غصے میں آکر خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین سے بحث کی اور پھر وہاں سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ کوہلی اور انوشکا بھارت میں شور شرابے اور کروڑوں مداحوں سے دور اپنی نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ بھارت چھوڑ کر مستقل طور پر لندن منتقل ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *