بلآخر ارمینہ خان نے 2 برس بعد بیٹی کی منہ دکھائی کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی سرمائی آنکھوں والی بیٹی کا چہرہ دکھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے بیٹی کی دوسری سالگرہ پر کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ننھی بیٹی آہمیہلی آئیلہ رضا خان اور شوہر فیصل خان کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم آہمیہلی کی کچھ جھلکیاں دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں، یہ اس کی دوسری سالگرہ کے شوٹ کی ایک تصویر ہے۔

واضح رہے کہ آرمینہ خان نے فروری 2020ء میں برٹش پاکستانی سیاستدان و بزنس مین فیصل خان سے شادی کی تھی۔

ان کے ہاں دسمبر 2022ء میں پہلی بیٹی کی بیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے آہمیہلی آئیلہ رضا خان رکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *