’ان سے یہ نہیں پوچھا کہ گولی کیوں چلائی؟‘، محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر صارفین کے تبصرے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعلیٰ آفس پشاور میں ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔
محمد عثمان بٹ نے لکھا کہ علی مین گنڈاپور میڈیا اور سوشل میڈیا پر بار بار سوال کرتے تھے کہ گولی کیوں چلائی؟ کیا محسن نقوی سے براہ راست یہ سوال کرنے کی جسارت کی گئی؟
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں ملاقات۔علی آمین گنڈا پور میڈیا اور سوشل میڈیا پر بار بار سوال کرتے تھے کہ گولی کیوں چلائی ؟ کیا محسن نقوی سے براہ راست یہ سوال کرنے کی جسارت کی گئی ؟
ارم نامی صارف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کیا کہ کدھر گئیں آپ کی دھمکیاں اور ڈراوے کہ میں یہ کر دوں گا وہ کر دوں گا۔
*وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے پشاور میں خصوصی ملاقات*
ایک صارف نے علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، انہوں نے محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ علی امین گنڈا پور محسن نقوی کے خلاف سانحہ ڈی جوک میں شہید ہونے والوں کی ایف آئی آر لکھوا رہےہیں۔
راجہ عدنان لکھتے ہیں کہ یہ شخص ہمیں یاد ہے اور ان کے الفاظ بھی یاد ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ گولی کیوں چلائی؟
یہ شخص ہمیں یاد ہے اسکے الفاظ بھی یاد ہیں.
ایک ایکس صارف نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ نے محسن نقوی سے یہ نہیں پوچھا کہ گولی کیوں چلائی؟
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں امن کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔