مدینہ منورہ سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی لہر جاری ، بارش کا امکان، سعودی محکمہ موسمیات

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ)سعودی ماہر موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں دن میں گرمی رات میں سردی رہے گی، آج بارش کا بھی امکان ہے۔ ماہر موسمیات عبد العزیز الحسینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں مرحلہ وار اضافہ ہوتا رہے گا۔سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری ، مدینہ منورہ بھی تیز سرد ہوا کی لپیٹ میں رہے گا۔

سعودی گزٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ موسمیات کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج جمعۃ المبارک کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سردی مدینہ منورہ، تبوک، الجوف اور شمالی حدود کی ریجن میں تیز سرد ہوائیںچلنے کا امکان ہے۔سردی کی لہر مدینہ منورہ شہر کے علاوہ قرب وجوار کے علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے گی اور سردی سے یہ علاقے بھی متاثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں تیز سرد ہوا چلے گی جس سے العلا اور خیبر زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ اس سے ملتی جلتی کیفیت الجوف، تبوک اور شمالی حدود ریجن میں بھی رہے گی جہاں کل صبح تک سرد تیز ہوا چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مکہ شہر کے علاوہ القنفذہ، اللیث، اضم، میسان اور الکامل میں رات 11 بجے تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔موسم کا حال بتانے والے محکمے کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اللوز پہاڑ، علقان پہاڑ اورالظہر پہاڑ پر برف باری کا بھی امکان ہے۔مدینہ منورہ جانے والے عازمین کو اس صورتحال کے پیش نظر گرم کپڑوں کا انتظام بھی کرنا چاہیے تاکہ بووقت ضرورت وہ ان کے کام آسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *