اپنی بیٹیوں کو کبھی یہ کام نہیں کرنے دونگی کیونکہ، آمنہ ملک نے شوبز کی شرمناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان آمنہ ملک نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں کا انکشاف کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی اپنی بیٹیوں کو اس انڈسٹری میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔
نیوز 365 کیلئے میزبان عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں آمنہ ملک نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں، خاص طور پر اپنی بیٹیوں کو شوبز میں آنے سے روکنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ اس انڈسٹری کی غیر اخلاقی روایات سے بخوبی واقف ہیں۔
آمنہ ملک نے کہا، “جی ہاں، میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اداکاری میں گزارا ہے، لیکن میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ میری بیٹیاں شوبز کا حصہ بنیں۔” انہوں نے وضاحت کی، “اس انڈسٹری میں کوئی بھی راتوں رات اسٹار نہیں بنتا۔
سب کو اپنی جدوجہد سے گزرنا پڑتا ہے، جس میں غیر اخلاقی پیغامات، کالز، ہراسانی اور نئے آنے والوں کے ساتھ غیر مہذب بات چیت شامل ہوتی ہے۔ میں کبھی برداشت نہیں کر سکتی کہ کوئی شخص میری بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365news.pk)

انہوں نے مزید انکشاف کیا، “میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی، لیکن مجھے بھی ایسے لوگوں کی کالز آئیں، جو کبھی کام کی بات نہیں کرتے بلکہ صرف کافی پینے یا ملاقات کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔ کئی مواقع پر مجھے انہیں واضح الفاظ میں کہنا پڑا کہ ’میں کافی نہیں پیتی اور انہیں پیشہ ورانہ بات چیت تک محدود رہنا چاہیے۔‘”
آمنہ نے زور دیا، “میں اپنی بیٹیوں کے لیے یہ سب کبھی برداشت نہیں کر سکتی۔”یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈرامہ سیریل “ماں ری” کی اداکارہ آمنہ ملک دو بیٹیوں کی ماں ہیں۔