نیہا ککڑ کس پاکستانی گلوکار کی مداح؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو پسند کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی ۔
حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پاکستانی مداحوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ گلوکارہ نے کہاکہ دنیا میں پتا نہیں کیوں پاکستان اور بھارت کو لے کر باتیں پھیلی رہتی ہیں، حالانکہ وہ جب کبھی بھی پاکستانی مداحوں سے ملی ہیں انہیں بہت پیار اور محبت ملی ہے۔
نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ وہ انڈین اور پاکستانیوں میں کوئی فرق نہیں سمجھتیں، انڈین اور پاکستانی بھائی بھائی ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیار بڑھ جانا چاہیے اور سب کو ایک ہو جانا چاہیے۔
View this post on Instagram
گلوکارہ نے پاکستانی گلوگار عاصم اظہر کا گانا ’تو جو نہ ملا‘ گنگنایا اور کہاکہ یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ واضح رہے کہ عاصم اظہر کے گانے پہلے ہی بالی ووڈ فلموں میں چل چکے ہیں۔
نیہا ککڑ بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہیں اپنی گائیکی کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور ان کے تقریباً تمام گانے ہی سپر ہٹ رہے ہیں۔