حکومت مدارس سے متعلق کسی بھی قانون یا ترمیم پر تمام بورڈز کو اعتماد میں لے: طاہر اشرفی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پندرہ بورڈز میں سے دس بورڈز اس پر متفق ہیں کہ اُن کو وزارتِ تعلیم سے منسلک رہنا ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت کو مدارس کے حوالے سے کسی بھی قانون یا ترمیم پر تمام مدارس کے بورڈز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر حکومت اتحاد تنظیماتِ مدارس کو وزارتِ صنعت کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت دیتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔