بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں، بلوچستان میں درجہ حرارت منفی ہوگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہونے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا۔
قلات میں درجہ حرارت منفی 7، کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا کے مالم جبہ، چترال اور دیر کے علاوہ مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارا نقطۂ انجماد سے نیچے گرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، لاہور میں چار اور کراچی میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے لاہور میں 23 دسمبر کو بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی تیز ہوائیں جاری رہیں گی جبکہ، سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *