ریکوڈک وسیندک منصوبے میں بلوچستان کے شیئر میں کٹوتی کی کوشش، کسی قیمت پر اس حوالے سے خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولا نا واسع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب مولانا خالد محمود سومرو کے قاتلوں پر جرم ثابت ہونے کے بعد بے چھین کارکنوں کو تسکین مل گی، مکمل انصاف تک جدوجہد مسلسل جاری رہے گی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹس میں بلوچستان کے شیئر میں کٹوتی کی کوشش ہو رہی ہے ہم نے سیاسی مفادات کو اسی تناظر میں ٹھکرایا ہے کسی قیمت پر اس حوالے سے خاموش نہیں بیٹھیں گے ،صوبے کی حقوق کی جنگ جمعیت علماءاسلام کے سنگ ہے ،ہمیں اقتدار سے دور کرکے صوبے کی وسائل اورشیئرپر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے صوبے کی اس اہم نوعیت کے معاملے پر سنجیدہ بحث مباحثہ ہوا تھا اب کیونکہ صوبے کے شیئر میں کمی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی پینتالیس میں بار بار الیکشن کا التواءمنظور نہیں ہے ،حلقہ اپنی حقیقی نمائندے سے محروم ہیں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیںالیکشن میں بغیر کسی وجہ کے بار بار التوا عوام کے حق رائے دہی کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے پیراشوٹر کو اپنی ہار واضح نظرآنے کے بعد وہ مختلف حیلے بہانوں سے الیکشن کو موخر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید جمعیت خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو لمبی جدوجہد کے بعد مجرم ثابت کیاجس پر شہید سومرو کے خاندان اور جمعیت علماءاسلام نے انتھک جدوجہد کی ،اس سلسلے میں تمام وکلاء ٹیم کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جرم ثابت ہونے کے بعد بھی عمر قید کی سزا ہم نامکمل انصاف سمجھتے ہیں اس سلسلے میں جمعیت علمائاسلام شہید سومرو خاندان کے شانہ بشانہ دیگر عدالتوں میں انصاف کی تکمیل تک دستک دیتی رہے گی۔