پاکستان سے حلال و حرام کا فرق ختم ہوگیا ہے، ملک چلانے کیلئےہم سب کو توبہ کرنا ہوگی، محمود اچکزئی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نےکہا کہ ملک سے حلال و حرام کا فرق ختم ہوگیا ہے، کرپشن کم ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہے،ملک چلانے کے ہم سب کو توبہ کرنا ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں عوام کے ووٹ سے پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ نہیں لگتا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کا کہا ہوگا۔محمود اچکزئی نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، مزید کہا کہ الیکشن سے قبل نوازشریف سے ماڈل ٹائون میں ملا تھا، انتخابات کے نتائج دیکھ کر وہ پیچھے ہٹ گئے، موجودہ اسپیکر کا گھر کرپشن کا گڑھ ہے۔