بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشتگردی عدالت نےبشری بی بی کی 32 مقدمات میں 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے جو عدالت نے منظور کر لی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔

یاد رہے کہ عدالت میں پیشی کے لیے بشریٰ بی بی کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لے جانے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *